عید کی آمد،راولپنڈی میں پولیس اور بائیک پارکنگ مافیا عید قریب آتے ہی سرگرم

گاڑیوں کے کاغذات تصدیق اور پارکنگ کے نام پر شہریوں کو لوٹنے کا عمل جاری

جمعہ 3 جولائی 2015 21:21

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) راولپنڈی میں پولیس اور بائیک پارکنگ مافیا عید قریب آتے ہی سرگرم ، گاڑیوں کے کاغذات تصدیق کرنے اور پارکنگ کے نام پر شہریوں کو لوٹنے میں مصروف ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عید کے قریب آتے ہی راولپنڈی پولیس نے اہم شاہراہوں اور چھوٹی سڑکوں پر جگہ جگہ غیر قانونی سٹالز لگا دیئے گئے ہیں ناکے لگانے کا مقصد موٹر سائیکل کے کاغذات تصدیق کے نام پر شہریوں کو روک کر پیسے وصول کرکے چھوڑا جاتا ہے اس وقت پولیس اہلکار راولپنڈی کی تمام چھوٹی بڑی سڑکوں پر اپنے اپنے ناکے لگا کر شہریوں کو پریشان کرکے پیسے بنانے میں مصروف ہیں جبکہ دوسری طرف پارکنگ انتظامیہ نے بھی سرکاری شاہراہوں پر غیر قانونی پارکنگ بنا کر ایک موٹر سائیکل پر دس سے بیس روپے وصول کئے جارہے ہیں۔

راولپنڈی انتظامیہ بھی اس عمل پر خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے

متعلقہ عنوان :