ڈیرہ ، موٹرکاراورمسافربس میں تصادم ،صحافیوں سمیت چارافرادزخمی

جمعہ 3 جولائی 2015 21:23

ڈیرہ اسماعیل خان( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء)علاقہ بڈھ کے قریب موٹرکاراورمسافربس کے تصادم میں صحافیوں سمیت چارافرادزخمی ہوگئے۔زخمیوں کوسول ہسپتال ڈیرہ داخل کرادیاگیا۔مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدرکی حدودمیں بڈھ کے قریب موٹرکارکوتیزرفتارمسافربس نے ٹکردے ماری۔

(جاری ہے)

جس سے موٹرکارمیں سوارمقامی صحافی حمزہ محسودولدعبدالسلام‘سلطان احمدولدنواب سکنہ منیزآباد‘فاروق محسود سکنہ بستی استرانہ جنوبی اورعبدالودودمحسودولدعلاؤالدین سکنہ ڈیال روڈزخمی ہوگئے۔

جبکہ موٹرکارمیں سوارمحمداصغرولدکالوسکنہ ٹانک بال بال بچ گئے تاہم گاڑی کوشدیدنقصان پہنچا۔زخمی افرادکوفوری طورپرسول ہسپتال ڈیرہ داخل کرادیاگیا۔پولیس نے محمداصغرکی رپورٹ پرمسافربس ڈرائیورکیخلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔