کے الیکٹرک کا ٹیرف بھی ملک کے دیگر حصوں کے برابر ہے ، ترجمان وزارت پانی و بجلی کی وضاحص

جمعہ 3 جولائی 2015 21:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) وزارت پانی و بجلی کے ترجمان نے کے الیکٹرک کے بجلی ٹیرف میں کمی کی خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کا ٹیرف بھی ملک کے دیگر حصوں کے برابر ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق کے الیکٹرک کے صارفین کو سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق ریلیف دیا جارہا ہے اور اکتوبر 2013ء سے لیکر جون 2014ء تک کے الیکٹرک کے صارفین سے ملک کے دیگر علاقوں کی نسبت کم بل وصول کیا جاتا رہا ترجمان کے مطابق عدالت کے حکم امتناعی کے ختم ہونے کے بعد نیپرا نے کے الیکٹرک کیلئے نیا ٹیرف 2013ء جاری کیا تاہم حکومت نے کراچی کے صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے سے گریز کیا جبکہ یکم جولائی 2014ء سے کے الیکٹرک کا ٹیرف بھی ملک کے دیگر علاقوں کی طرح ہوگیا ہے ترجمان کے مطابق تین سو یونٹ تک بل استعمال کرنے والے صارفین تک 2013ء کے ٹیرف کے مطابق لئے جارہے ہیں پچاس یونٹ تک استعمال کرنے والوں سے دو روپے فی یونٹ وصول کئے جارہے ہیں سو یونٹس تک استعمال کرنے والوں سے پانچ روپے 79 پیسے 200 یونٹس تک استعمال کرنے والوں سے آٹھ روپے گیارہ پیسے ادا کرینگے ترجمان کے مطابق پورے ملک میں صارفین ایک ہی ریٹ سے بجلی بل ادا کرتے ہیں

متعلقہ عنوان :