فیصل آباد ،پولیس نے قتل کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری فقیر حسین عرف بگے شاہ کو گرفتار کر لیا

جمعہ 3 جولائی 2015 21:25

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) سی پی او فیصل آباد کے حکم پر جڑانوالہ پولیس نے ساڑھے سات سال بعد قتل کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری فقیر حسین عرف بگے شاہ کو گرفتارکر لیا کے مطابق سی پی او فیصل آباد افضال احمد کوثرنے مقدمہ نمبر 33/8 جرم /324/148/149 302 ت پ تھانہ صدرتاندلیانوالہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی جڑانوالہ فرخ رضا کی سربراہی میں سپیشل ٹیم بنائی گئی جس پر ایس پی جڑانولہ فرخ رضا نے تمام ڈویژن کے ایس ایچ اوز کو ملزم کی جلداز جلد گرفتاری کا حکم دیا۔

جس پر ایس ایچ او تھانہ صدر جڑانولہ نے مختلف جگہوں پر ریڈ کر کے مجرم اشتہاری فقیر حسین عرف بگے شاہ ولد نذیر حسین قوم فقیر سکنہ 104 کو گرفتارکر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ مجرم اشتہاری فقیر حسین عرف بگے شاہ کا ذوالفقار کی بیوی کے ساتھ تعلقات تھے اور ذوالفقار کو رستے سے ہٹانے کیلئے ملزم فقیر حسین نے بذریعہ فائر کلاشنکوف سے ذوالفقار ،شاہ نواز،طارق اور افتخار کو 108گ ب میں قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگئے تھے جن کی گرفتار ی کیلئے سی پی او فیصل آباد افضال احمد کوثر نے ایس پی جڑانوالہ کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی جس پر ایس ایچ اوتھانہ صدر جڑانولہ نے مختلف جگہوں پرچھاپہ مارکرمجرم اشتہاری فقیر حسین کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

سی پی او فیصل آبادافضال احمد کوثر نے ساڑھے سات سال بعد قتل کے مقدمہ کو ٹریس آؤٹ کر کے مجرم اشتہاری کو گرفتار کرنے پر ایس پی جڑانوالہ کو شاباش اور ایس ایچ اوصدرجڑانوالہ اور پولیس ریڈنگ پارٹی کوتعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا۔سی پی او فیصل آباد افضال احمد کوثر نے کو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجرم اشتہاریوں کی گرفتاری فیصل آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے تمام ڈویژنل ایس پیز ،ایس ڈی پی اوز او ر ایس ایچ اوز کوہدایات جاری کی جا چکی ہے کہ مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں اور ان کے خلاف دفعہ 88ض ف کی کاروائی کو بھی یقینی بنایا جائے تاکہ مجرمان اشتہاریوں کی جائیدادیں بمطابق قانون قرق ہوں ۔

سی پی او فیصل آباد نے مزید ہدایت کی ہے کہ گرفتار ہونے والے مجرم اشتہاری کے خلاف موثر شہادتیں عدالت میں پیش کی جائے تاکہ قاتل سزا سے نہ بچ سکیں ۔`

متعلقہ عنوان :