Live Updates

پی ٹی آئی کے چئرمین ضلع کونسل کے امیدوارکافیصلہ پی ٹی آئی کاانتخابی بورڈمیرٹ پر کریگا،علی امین خان گنڈہ پور

ابھی کسی امیدوارکو نامزدنہیں کیاگیا۔ڈیرہ اسماعیل خان میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہورہے ہیں جنکی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ مثبت تنقیدکاخیرمقدم ذاتیات پرمبنی الزامات سے گریزکیاجائے۔مولانافضل الرحمن اورمولانالطف الرحمن سوئی گیس اورواپڈاکے مسائل سے غافل ہیں۔ڈیرہ اسماعیل خان کی عوام دوربین اٹھاکرانکودیکھ رہی ہے تاہم وہ دوردورتک دکھائی نہیں دے رہے،میڈیااورپی ٹی آئی کے نمائندوں سے گفتگو

جمعہ 3 جولائی 2015 21:27

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء ) وزیرمال خیبرپختونخواہ سردار علی امین خان گنڈہ پورنے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے چےئرمین ضلع کونسل کے امیدوارکافیصلہ پی ٹی آئی کاانتخابی بورڈمیرٹ کی بنیادپرفیصلہ کریگا۔اس بارے میں کسی امیدوارکوچےئرمین ضلع کونسل کیلئے پارٹی کی طرف سے نامزدنہیں کیاگیا۔ڈیرہ اسماعیل خان میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہورہے ہیں جنکی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔

میڈیاکی مثبت تنقیدکاخیرمقدم کرتے ہیں تاہم بعض صحافیوں کی طرف سے ذاتیات پرمبنی الزامات سے گریزکیاجائے۔مولانافضل الرحمن اورمولانالطف الرحمن سوئی گیس اورواپڈاکے مسائل سے غافل ہیں۔ڈیرہ اسماعیل خان کی عوام دوربین اٹھاکرانکودیکھ رہی ہے تاہم وہ دوردورتک دکھائی نہیں دے رہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنی رہائشگاہ”الامین ہاؤس“میں میڈیاکے نمائندوں اورپی ٹی آئی کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا۔

اس موقع پرواپڈاکمیٹی کے انچارج کاکاشاہ ایڈووکیٹ‘صدیق تھہیم‘سیدتحسین علمدارایڈووکیٹ‘فری ودیگرموجودتھے۔سردارعلی امین خان گنڈہ پورنے کہاکہ خیبرپختونخواہ حکومت نے گیس کی فراہمی کی مد میں وفاق کوسات ارب روپے جمع کرائے ہیں لیکن ابھی تک وفاق نے خیبرپختونخواہ باالخصوص ڈیرہ اسماعیل خان میں گیس کی فراہمی کیلئے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں ظالمانہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے بجلی کی ٹرپنگ اورکم وولٹیج اسکے علاوہ ہے۔ہمیں بجلی کے مسائل سے عوام کوپہنچنے والی تکالیف کااحساس ہے لیکن ہم خاموش نہیں ہیں لیکن حلقہ کے قومی اسمبلی کے نمائندے سورہے ہیں۔ہم نے عوام کی تکالیف کومدنظررکھتے ہوئے اپنے فنڈزسے ڈسٹرکٹ کونسل کے ذریعے ایمرجنسی ٹرانسفارمرخریدے ہیں جوگلی گلی لگ رہے ہیں لیکن واپڈاسفیدہاتھی کاروپ دھارچکاہے۔

انہوں نے کہاکہ پروآسے جے یوآئی کے ضلعی امیرو ممبرصوبائی اسمبلی وخیبرپختونخواہ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرمولانالطف الرحمن کے حلقہ میں ایک ماہ کے دوران سات بجلی کے ٹرانسفارمرزبنائے۔چھ ماہ کے دوران 32بجلی کے ٹرانسفارمرزبنائے گئے ہیں۔جبکہ مولاناموصوف کے حلقہ میں11بجلی کے نئے ٹرانسفارمرزبھی دےئے ہیں۔یہ لوگ اسلام کانام لیتے ہیں اوراسلام آبادکی ہوالیتے ہیں۔

انکوچاہئے کہ عوام کی حالت پررحم کھائیں۔ڈیرہ اسماعیل خان کی خوبصورتی کیلئے تیس کروڑروپے کے ٹینڈرزعنقریب دوبارہ لگائے جائینگے جس سے ڈیرہ اسماعیل خان کی خوبصورتی میں نمایاں تبدیلی آئیگی۔ڈیال روڈکی نکاسی کے علاوہ نئے روڈکی تعمیربھی عنقریب شروع کردی جائیگی۔19کروڑروپے سے زائدکی لاگت سے ڈیال روڈکے علاوہ بنوں روڈ اورسرکلرروڈکی جدیدخطوط پرتعمیربھی شامل ہے۔

اس پرکام سرکلرروڈسے شروع ہوچکاہے۔ انہوں نے کہاکہ بعض عناصرہم پرالزام لگاتے ہیں کہ ہم ترقیاتی منصوبوں میں اپنے من پسندٹھیکیداروں کونوازرہے ہیں یہ صرف الزامات ہیں۔اسمیں کوئی صداقت نہیں۔میں حلقے کانمائندہ ہوں۔عوام کے ایک ایک پیسے کاامین ہوں۔ہرماہ مختلف محکموں اورٹھیکیداروں سے میری ملاقات صرف اورصرف کام کی رفتار اوربہترکوالٹی کے حوالے سے ہوتی ہے اوریہ میراحق بھی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ٹھیکوں کے دوران بعض عناصرافواہیں پھیلاتے ہیں کہ پی ٹی آئی کے نمائندے ٹھیکیداروں پردباؤڈال رہے ہیں میں ان عناصرسے پوچھتاہوں کہ وہ کونسے پی ٹی آئی کے نمائندے ہیں جوٹھیکیداروں پردباؤڈالتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کسی کرپشن میں ملوث نہیں۔سوچ سمجھ کرالزامات عائدکئے جائیں۔انہوں نے کہاکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں صرف تین ماہ کے دوران بجلی کے72ٹرانسفارمرزاپنی ذاتی جیب سے مرمت کروائے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ڈیرہ اسماعیل خان شہرکے بازاروں میں لگائی جانیوالی ٹف ٹائلزکوغیرمعیاری تصورکرکے اس کام کورکوایاہے اورٹھیکیداراورمحکمے کوہدایت کی ہے کہ وہ معیاری ٹف ٹائلزبازاروں کے دونوں سائیڈزپرلگائیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات