پاکستان کی معیشت میں اصلاحات بھارت سے بہترہیں ، رینائسنس کیپٹل

جمعہ 3 جولائی 2015 21:38

نیویارک/لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) پاکستان دنیا میں معیشت کے شعبے میں تیزی سے ترقی کرنے والے 10بہترین ممالک کی صف میں شامل ہوگیا۔جمعہ کو بین الاقوامی ادارے بلوم برگ نے پاکستانی معیشت سے متعلق رپورٹ جاری کردی ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موڈیز، اسٹینڈرڈز اور پورز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو بڑھایا،گزشتہ 42 برسوں کی نسبت شرح سود سب سے نچلی سطح پر رہی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حکومت نے بنیادی ڈھانچے کے اخراجات میں 27 فیصد اضافہ کیا۔گزشتہ 12 ماہ سے افراط زر کی شرح نیچے جارہی ہے ۔اصلاحات ،عالمی مالیاتی اداروں سے بہتر تعلقات سے معیشت کو فروغ ملا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 46 ارب ڈالر کی اقتصادی راہداری میں 28 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری شامل ہے،کراچی اسٹاک ایکسچینج ملک کی دس بہترین مارکیٹوں میں شامل ہے ۔

(جاری ہے)

؂دریں اثناء مالیاتی کمپنی رینائسنس کیپٹل لمیٹڈ کی رپورٹ میں کہاگیاہے کہ گز شتہ دو سال سے پاکستان معیشت درست سمت کی جانب گامزن ہے۔لندن میں قائم مالیاتی کمپنی رینائسنس کیپٹل لمیٹڈ نے پاکستان کی معیشت میں اصلاحات کو بھارت سے بہتر قرار دیا ہے۔کمپنی کے چیف اکانومسٹ چارلی رابرٹ سن نے بلوم برگ کو انٹرویو میں بتایا کہ گزشتہ دو سال سے پاکستان معیشت درست سمت کی جانب گامزن ہے،انہوں نے کہا کراچی میں سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے اور پچھلے ایک سال کے دوران اس نے 16 فیصد ترقی کی ہے۔

رپورٹ میں کہاگیاہے کہ موجودہ حکومت نے رواں مالی سال کیلئے بنیادی ڈھانچے کے ترقیاتی بجٹ ڈیڑھ کھرب روپے مختص کئے ہیں جو 27فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ 46 ارب ڈالر کی پاک چین اقتصادی راہداری سے بھی پاکستانی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔

متعلقہ عنوان :