مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والی پبلک سروس گاڑیوں کے خلاف کارروائی کریں ، چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی

جمعہ 3 جولائی 2015 21:42

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء )چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی ایس ایس پی شعیب خرم جانباز نے کہا ہے کہ رمضان المبار ک کے بابرکت مہینے کے دوران وارڈن افسران اور سیکٹر انچارجز مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والی پبلک سروس گاڑیوں، غلط پارکنگ یا ڈبل پارکنگ ، ٹریفک میں رکاوٹ پید ا کرنے والے ڈرائیور حضرات اورروٹ پورا نہ کرنے والی پی ایس وی گا ڑیوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائیں تمام افسران واہلکار ٹریفک کی روانی اور عوام کی خدمت کو فرائضِ منصبی سمجھتے ہوئے اپنے فرائض جانفشانی سے سرانجام دیں۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انھوں نے کہا کہ ہمارا نصب العین عوام کو ٹریفک کی تمام سہولتیں فراہم کرنا ، اِن سے اچھے اخلاق اور اچھی گفتار سے پیش آنا ہے غلط پارکنگ اور ڈبل پارکنگ کے خلاف ایکشن لے کر ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے اور تمام افسران ٹر یفک کو رواں دواں رکھنے کے ساتھ ساتھ شہریوں کی مدد اور رہنمائی کریں تمام وارڈن افسران ، انسپکٹرز اور دیگر فیلڈ سٹاف شہریوں کے ساتھ اچھے اخلاق اور شائستہ رویے سے پیش آئیں ہمار ا کام عوام سے لڑنا نہیں بلکہ عوام کو ٹریفک کی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ان کی مدد اور رہنمائی کرنا ہے، وارڈنز حوصلہ ، محنت ، لگن اور ایمانداری کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں اور صحیح معنوں میں عو ام کی خدمت کریں۔