اوکاڑہ ‘جی ٹی روڈ پر تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو کچل دیا ‘2نو عمر لڑکے جاں بحق ‘تیسرا شدید زخمی

جمعہ 3 جولائی 2015 21:47

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) جی ٹی روڈ پر تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو کچل دیا جس سے اس پر سوار دو نو عمر لڑکے جاں بحق تیسرا شدید زخمی ہو گیا۔مرنے والے ایک لڑکے کی نعش ٹرک کے پہیے میں دھنس گئی۔نعشیں گھروں میں پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔تفصیلات کے مطابق کوٹ نہال سنگھ اوکاڑہ کا رہائشی13سالہ احمد علی ولداسلم اپنے بھائی اصغر اور دوست علی ولد ظفر کے ہمراہ بلانمبری موٹر سائیکل پر پارک میں نہانے جا رہے تھے۔

(جاری ہے)

جی ٹی روڈ بائی پاس پروہ موڑ کاٹ رہے تھے کہ تیز رفتار ٹرک نے تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر موٹر سائیکل کو کچل دیا۔جسکے نتیجہ میں دو نو عمر لڑکء احمد علی اور اسکا دوست علی موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ مرنے والے احمد علی کا حقیقی بھائی اصغر شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔حادثہ اسقدر شدید تھا کہ مرنے والے ایک لڑکے کی نعش ٹرک کے پہیے میں دھنس گئی جسے کاٹ کر نکالا گیا۔ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جبکہ پولیس نے ٹر ک کو قبضہ میں لے لیا۔مرنے والے نو عمر لڑکوں کی نعشیں جب انکے گھر پہنچیں تو وہاں کہرام مچ گیا۔مرنے والوں کے والدین ،بہنیں اور رشتہ دار شدت غم سے نڈھال تھے۔

متعلقہ عنوان :