وزیر اعظم سیاحت کی ترقی کے لئے اپنی سربراہی میں خود مختار اتھارٹی بنائیں ‘ سی ای او کوتھم
حکومت کو مجموعی قومی آمدنی میں اضافے کیلئے زراعت اور صنعت کے علاوہ نئے ذرائع بھی تلاش کرنے چاہئیں‘ احمد شفیق
جمعہ 3 جولائی 2015 21:51
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء)کالج آف ٹور ازم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر احمد شفیق نے وزیر اعظم نواز شریف سے اپنی سربراہی میں سیاحت کی ترقی کیلئے خود مختار اتھارٹی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو مجموعی قومی آمدنی میں اضافے کیلئے نئے ذرائع تلاش کرنا ہوں گے،سیاحت کے شعبے کی ترقی سے جہاں دنیا بھر میں پاکستان کا سوفٹ امیج اجاگر ہوگا وہیں کثیر زر مبادلہ بھی حاصل کیا جا سکے گا ۔
اپنے ایک بیان میں سی ای او کوتھم نے کہا کہ پاکستان کا شمار دنیا کے ان چند ممالک میں ہوتا ہے جہاں پر بے پناہ قدرتی خوبصورتی ہے اور یہی چیز ہمیں بہت سے ممالک سے ممتاز کرتی ہے ۔ دبئی صحراؤں کو سیاحتی مقامات میں تبدیل کر کے اپنی آمدنی میں بے پناہ اضافہ کر رہا ہے جبکہ ہم سب کچھ ہوتے ہوئے بھی محروم ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ مطالبہ ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف اپنی سربراہی میں سیاحت کی ترقی کے لئے خود مختار اتھارٹی تشکیل دیں اور سیاحتی مقامات کی نشاندہی کر کے وہاں عملی اقدامات کئے جائیں تاکہ مقامی اور دنیا سے سیاح اس طرف کا رخ کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجموعی قومی آمدنی میں زراعت اور صنعت کا اہم کردار ہے لیکن اس کے ساتھ ہمیں نئے ذرائع بھی تلاش کرنے چاہئیں اور سیاحت ایسا شعبہ ہے جس پر انتہائی کم خرچ کر کے زراعت اور صنعت سے زیادہ آمدن حاصل کی جاسکتی ہے ۔مزید قومی خبریں
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
-
پا کستا ن کے تیسرے بڑے شہر فیصل آبا د میں ڈکیتی‘ راہزنی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کاگوادر میں معصوم مزدورں کے قتل پر افسوس کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.