کراچی کے صارفین کیلئے بجلی 20تا 80فیصد مہنگی

نیپرا نے گھریلو صارفین کیلئے بجلی 2تا4اعشاریہ 28روپے یونٹ مہنگی کردی

جمعہ 3 جولائی 2015 21:54

کراچی کے صارفین کیلئے بجلی 20تا 80فیصد مہنگی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) کراچی کے بجلی بحران کے ستائے صارفین کیلئے ایک اور بری خبر گھریلوصارفین کیلئے بجلی 20تا80فیصد تک مہنگی کردی گئی۔نیپرا نے گھریلو صارفین کیلئے بجلی 2تا4اعشاریہ 28روپے یونٹ مہنگی کردی ہے۔ و فاقی حکومت کی جانب سے سبسڈی کم ہونے کے باعث بجلی مہنگی کردی گئی۔

(جاری ہے)

وزارت پانی وبجلی نے گھریلو صارفین کیلئے تمام سلیبز کا فائدہ ختم کردیا ہے201تا300یونٹس گھریلو صارفین کیئے بجلی2.09روپے فی یونٹ مہنگی ہو گی جبکہ 301تا700یونٹس گھریلو صارفین کیلئے بجلی3.67روپے فی یونٹ مہنگی ہو گی ۔

700یونٹس سے زائد گھریلو صارفین کیلئے بجلی2.09روپے یونٹ مہنگی ہو گی پیک آورگھریلو صارفین کیلئے بجلی 4روپے اورآف پیک کیلئے 4.28یونٹ مہنگی ہو گی۔واضح رہے کہ اکتوبر 2013سے کے الیکٹرک کے بنیادی ٹیرف میں اضافہ نہیں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :