ڈیرہ مراد جمالی، تراویح افطاری اور سحری کے اوقات میں مساجد اور شہر میں پولیس کو چوکس کر دیا ، ڈی پی او

شہر کے داخلی خارجی راستوں کو سیل کرکے عارضی پولیس چوکیاں بنائی گئیں ہیں مشکوک افراد پر کڑی نذر رکھی جارہی ہے نظام الدین بھٹو کے قاتلوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے قانون کو ہاتھ میں لینے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے

جمعہ 3 جولائی 2015 22:05

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء ) ڈسڑکٹ پولیس آفیسر نصیرآباد میر محمد سلیم لہڑی نے ماہ رمضان میں تراویح افطاری اور سحری کے اوقات کا ر کے دوران مساجد اور شہر میں پولیس کو چوکس کردیا گیا ہے شہر کے داخلی خارجی راستوں کو سیل کرکے عارضی پولیس چوکیاں بنائی گئیں ہیں مشکوک افراد پر کڑی نذر رکھی جارہی ہے مسلم لیگ (ن)لیبر ونگ کے سنیئر نائب صدر نظام الدین بھٹو کے قاتلوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے قانون کو ہاتھ میں لینے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے روزہ کے اوقات کار میں شہر میں ہوٹل مکمل طور پر بند کردیئے ہیں خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کرلیا جائے گا ان خیالات کا اظہار سابق صدر پریس کلب نصیراحمد مستوئی کی قیادت میں ملنے والے صحافیوں کے وفد سے بات چیت جرتے ہوئے کیا اس موقع پر سنیئر صحافی واحد بخش جتوئی قبائلی رہنما میر حامد خان گولہ عبدالروف لہڑی اور غلام علی بھی موجود تھے انہوں نے کہاکہ ماہ رمضان اور عیدالفطر کی آمد کے موقع پر قومی شاہراہ سمیت دیگر علاقوں کو فل پروف حفاظتی اقدامات کیئے گیئے ہیں تراویح سحری اور افطاری کے دوران پولیس کے گشت میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے اور کہاکہ نصیرآباد میں ماہ رمضان کے احترام کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور کہاکہ افطاری کے دوران تاجروں اور شہریوں کی حفاظت کیلئے خصوصی سیکورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے اور کہاکہ فرائض میں غفلت برتنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔

`

متعلقہ عنوان :