پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر پورا ملک سوگوار ہے ‘علماء

المناک ٹرین حادثہ نے ملک کو ہلاکر رکھ دیا ہے :علامہ ممتاز اعوان ، مفتی عاشق حسین ودیگر

جمعہ 3 جولائی 2015 22:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے سربراہ علامہ محمد ممتاز اعوان اتحاد علماء کونسل کے چیئرمین مفتی عاشق حسین سیکرٹری جنرل مولانا حسین احمد اعوان ، قاری محمد حنیف حقانی سماجی راہنما محمد شفیق قادری ،ڈاکٹر شاہد نصیر،مولانا محمد اسلم ندیم اور حافظ شعیب الرحمن نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ کے قریب ٹرین کے المناک حادثہ میں پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کی شہادت سے پورا ملک سوگوار ہے علامہ ممتاز اعوان نے کہا کہ بد ترین ٹرین حادثہ نے پورے ملک کو ہلاکر رکھ دیا ہے غم کی اس گھڑی میں 20کروڑ غیور پاکستانی عوام پاکستانی عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ شہادت مسلمانوں کا عظیم اثاثہ ہے دنیا کی کوئی طاقت ایمان ، تقویٰ اور جہاد فی سبیل اللہ کا ماٹو رکھنے والی پاک فوج کے جوانوں کے حوصلے ہرگز پست نہیں کرسکتی اسلامی سپاہ کے دو ہی عظیم رتبے ہیں یا وہ غازی بنتا ہے یا وہ شہادت کی باسعادت موت حاصل کرتا ہے جو تمام نعمتوں میں سب سے بڑی نعمت عظمیٰ ہے اللہ تعالیٰ پاک فوج کے شہداء کو جنت میں اعلیٰ مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل و اجر عظیم عطاء کرے ۔

(جاری ہے)

پورا ملک شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہے ۔`

متعلقہ عنوان :