پروفیسر خالد محمود کو پرنسپل پی جی ایم آئی و لاہور جنرل ہسپتال تعینات کردیا گیا
اس اہم پوسٹ کیلئے وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے امیدواروں سے خود انٹرویو کیے نئے پرنسپل کو پاکستان میں رعشہ، ، پٹھوں کے کھچاوٴ اور پارکنسن کے جدید طریقہ علاج ڈی بی ایس کے بانی ہونے کا اعزاز حاصل ہے
جمعہ 3 جولائی 2015 22:09
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) حکومت پنجاب نے پروفیسر آف نیورو سرجری ڈاکٹر خالد محمود کو پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ لاہور جنرل ہسپتال اور امیرالدین میڈیکل کالج تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔18جون کو پرنسپل کی آسامی خالی ہونے کے پیش نظر محکمہ صحت کی جانب سے ایک سے زائد امیدواروں کا پینل بنا کر سمری ایوان وزیر اعلی ارسال کی گئی۔
جس کے پیش نظر وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے اس اہم پوسٹ کے لیے امیدواروں سے خود انٹرویو کیے۔اور پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود کو پرنسپل تعینات کرنے کی منظوری دے دی ۔ جس کے پیش نظر محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی پنجاب کی جانب سے احکامات جاری کئے گئے ۔پروفیسر خالد محمود کو پاکستان میں رعشہ، پٹھوں کے کھچاوٴ اور پارکنسن کے جدید طریقہ علاج ڈی بی ایس کے بانی ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
فواد چوہدری کو مزید 4 مقدمات میں ریلیف مل گیا
-
ضمنی الیکشن کے دوران موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند رہنے کا امکان
-
وزیرخزانہ کی ورلڈ بینک کے علاقائی نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مسٹر مارٹن رائزر سے ملاقات
-
ضمنی الیکشن کے دوران دفعہ 144 کا نفاذ عدالت میں چیلنج
-
نارووال میں نوجوان کی ہلاکت پر پنجاب حکومت نے وضاحتی بیان جاری کر دیا
-
ضمنی انتخابات، پنجاب میں پولنگ کے سامان کی ترسیل کی کوریج پر پابندی عائد
-
عمران خان نے پیغام دیا ہے21اپریل کو ووٹ کی حفاظت کریں،علیمہ خان
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.