این ایچ اے پولیس فرسٹ ایڈ ٹریننگ پروگرام ،ساتوین بیج کے24 افسران نے کورس مکمل کرلیا

انسپکٹر جنرل محمد سلیم بھٹی نے افسران میں اسناد تقسیم کیں

جمعہ 3 جولائی 2015 22:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی فرسٹ ایڈ ٹریننگ کے پروگرام کے تحت ساتوین بیج کے24 افسران نے کورس مکمل کیا۔ اس سلسلے میں انسپکٹر جنرل محمد سلیم بھٹی نے موٹروے پولیس لائن ہیڈ کواٹرز اسلام آباد میں کورس مکمل کرنیوالے افسران میں اسناد تقسیم کیں۔ تقسیم اسناد سے پہلے افسران سے خطاب کرتے ہوئے انسپکٹرجنرل نے کہا کہ اس کورس کی تکمیل کے بعد موٹروے پولیس کے افسران کسی بھی حادثے کی صورت میں بروقت طبی امداد پہنچا کر انسانی جانوں کو محفوظ کرنے میں کامیاب ہو نگے۔

جس سے موٹروے پولیس کا والین فرض لوگوں کی جان کی حفاظت کی ادائیگی میں مدد ملے گی ۔ اس عمل سے ہم نہ صرف لوگوں کے خدمت انجام دیں گے بلکہ اللہ کے حکم کے مطابق کہ" جس نے ایک جان بچائی گویا اس نے پوری انسانیت بچائی "کے تحت اللہ کے حضور بھی سرخرو ہونگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ اپنے فرائض کی ادائیگی اور لوگوں کی حفاظت اور بروقت مدد کو اپنی ترجیحات میں سب سے اوپر رکھیں اور لوگوں کی خدمت جو کہ موٹروے پولیس کا طرہ امیتاز رہا ہے میں کبھیکوتاہی نہ کریں۔ انہوں نے افسران کو یقین دلایا کہ وہ اپنا کام تنددہی جاری رکھیں اور انتظامیہ ان کی مشکلات کے حل اور ویلفےئر کے لئے کوشاں رہے گی۔ طارق ورک

متعلقہ عنوان :