فیصل آباد،وائس چانسلر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر نورین عزیز قریشی کی زیر صدارت سکیورٹی امورکے حوا لے سے اجلاس

جمعہ 3 جولائی 2015 22:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) گورنمنٹ کالج وویمن یونیورسٹی میں گزشتہ روز وائس چانسلر وویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی کی زیر صدارت یونیورسٹی سکیورٹی امورکے حوا لے سے اجلاس کیا جس میں ہاسٹل چیر پرسن ،چیر پرسن شعبہ جات اورسکیورٹی انچارج نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر وویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی نے کہا کہ ہاسٹل اور ریزیڈنٹ کواٹرمیں رہائش پذیرفکلیٹی ممبران ،طالبات اور ان کے وزٹرز کی سخت نگرانی کی جائے اور کسی بھی مشکوک شخص کی آمد اور سرگرمی کی صورت میں یونیورسٹی سکیورٹی افسران کو فوری طور پر باخبر کریں تاکہ بروقت کاروائی کی جا سکے۔

یہ با ت انہوں نے اس سے گزشتہ روز ہونے والی وائس چانسلرز کی میٹنگ جس کی صدارت ہوم منسٹرنے کی میں ملنے والی ہدایات کی روشنی میں کی۔

متعلقہ عنوان :