رمضان المبارک برکتوں کو حاصل کرنے کے لئے جہاں عبادت اور روزہ نماز کی اہمیت ہے وہاں پر زکٰوۃ اور فطرانہ کی بروقت ادائیگی کر کے مستحقین کو اپنی خوشیوں میں شامل کرنے کا بھی حکم ہے

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعہ 3 جولائی 2015 22:24

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء)رمضان المبارک برکتوں کو حاصل کرنے کے لئے جہاں عبادت اور روزہ نماز کی اہمیت ہے وہاں پر زکٰوۃ اور فطرانہ کی بروقت ادائیگی کر کے مستحقین کو اپنی خوشیوں میں شامل کرنے کا بھی حکم ہے مخیر حضرات دل کھول کر مستحقین خصوصاً سفید پوش طبقے کی امداد کریں ان خیالات کا اظہار راہنما مسلم لیگ ق چوہدری فرخ مجید سابق چیئرمین زکٰوۃعشر کمیٹی ضلع گجرات نے کیا انہوں نے کہا کہ افطار دستر خوان لگا کر رانش اور نقدی تقسیم کر کے بھی نیکیاں کما ئی جاکستی ہیں رمضان کی برکتوں کو حاصل کرنے کی بھرپور کوششیں کرنی چاہیے۔