ٹرین حادثہ کی تحقیقات کیلئے سات رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل ،فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر ریلویز میاں ارشد سربراہ ہوں گے
جمعہ 3 جولائی 2015 22:36
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء ) وفاقی حکومت نے ٹرین حادثہ کی تحقیقات کیلئے سات رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم قائم کر دی جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ۔ فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلویز میاں محمد ارشد مشترکہ ٹیم کے سربراہ ہوں گے ۔
(جاری ہے)
ٹیم کے دیگر اراکین میں فوج کی جانب سے میجر جنرل شہزاد سکندر، بریگیڈئیر نسیم بیگ اور کرنل محمد فہیم جبکہ ریلوے کی طرف سے ایڈیشنل جنرل منیجر مکینکل لیاقت چغتائی ،ایڈیشنل جنرل منیجر انفراسٹر اکچر ہمایوں رشید اور چیف مکینیکل انجینئر لوکو موٹیو مجید بیگ شامل ہیں۔
ریلوے ہیڈکوارٹر لاہور کی سیفٹی برانچ تحقیقاتی کام میں معاونت کرے گی۔انکوائری کمیٹی ممکنہ حد تک مختصر وقت میں اپنا کام مکمل کرے گی۔علاوہ ازیں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت اجلاس بھی ہوا جس میں اعلیٰ افسران شریک ہوئے ۔ اجلاس میں گوجرانوالہ میں ٹرین کو پیش آنے والے حادثے بارے تبادلہ خیال اور ٹریک کی بحالی کے حوالے سے جائزہ لیا گیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.