ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا رینجرز کے ہاتھوں کارکنوں کی گرفتاری پرتشویش کا اظہار

ہفتہ 4 جولائی 2015 13:26

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا رینجرز کے ہاتھوں کارکنوں کی گرفتاری ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے رینجرز کے ہاتھوں کارکنوں کی گرفتاری پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلاحی ادارے کیلئے عطیات جمع کرنے والوں کیخلاف جھوٹے مقدمات قائم کیے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

الطاف حسین نے کہا کہ رینجرز نے گلبہار سیکٹر سے 16 ذمہ داروں اورکارکنوں کوگرفتارکیاجن پر زبردستی فطرہ اورزکوة وصول کرنے کا الزام لگا دیا گیا۔ لندن سے جاری بیان میں قائد ایم کیو ایم نے کہاکہ کارکنوں کو منہ پر کپڑا باندھ کربڑے دہشت گردوں کی طرح عدالت میں پیش کیا گیا۔الطاف حسین نے کہا کہ رینجرزکے غیر قانونی اقدامات پر شہری،حکومت سندھ اور پولیس افسران بھی احتجاج کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔