سی پی ایل میں گیانا نے نیوس پیٹریاٹس کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا، رامدین مرد میدان قرار پائے

ہفتہ 4 جولائی 2015 14:20

سی پی ایل میں گیانا نے نیوس پیٹریاٹس کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا، رامدین مرد ..

سینٹ کٹس ۔ 04 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) کیربیئن پریمیئر لیگ، گیانا ایمزون نے کپتان دنیش رامدین کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ فاتح ٹیم نے 150 رنز کا ہدف 16 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ دنیش رامدین نے ناقابل شکست 54 رنز بنائے، انہیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

(جاری ہے)

ایونٹ کے 11 ویں میچ میں سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے۔ مارٹن گپٹل اور ایون لیوئس نے 34 ، 34 رنز بنائے۔ رونسفورڈ نے تین جبکہ بشو اور سنیل نارائن نے دو ، دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں گیانا ایمزون نے ہدف 16 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ دنیش رامدین نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 35 گیندوں پر ناقابل شکست 54 رنز بنائے جس میں چار چھکے شامل تھے۔ لینڈل سمنز 41 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ رامدین کو مرد میدان قرار دیا گیا۔