Live Updates

عمران خان نے عدالت میں اپنے بیان میں 35 پنکچر کا الزام شاہد مسعود اور مبشرلقمان پر ڈال دیا ، نجم سیٹھی

ہفتہ 4 جولائی 2015 14:40

عمران خان نے عدالت میں اپنے بیان میں 35 پنکچر کا الزام شاہد مسعود اور ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) سابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب اور معروف صحافی نجم سیٹھی نے عام انتخابات کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے 35 پنکچرز کے الزام کو ایک بار پھر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے عدالت میں دیئے گئے جواب میں اس کا الزام ڈاکٹر شاہد مسعود اور مبشرلقمان پر ڈالا ہے جبکہ ڈاکٹر شاہد مسعود نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے 35پنکچرز کا الزام عمران خان سے سنا تھا اس لیے عدالت میں ان کے بجائے عمران خان کو طلب کیا جائے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ عمران خان اگر صرف معذرت کرلیں تو یہ بات ختم ہوجائے گی۔ اس الزام کی وجہ سے 18ماہ تک ان کے اور ان کے خاندان کی زندگی تکلیف دہ بن گئی۔انہوں نے انکشاف کیا کہ عمران خان اور ڈاکٹر شاہد مسعود پر انہوں نے عدالت میں جو کیس کیا ہوا ہے اس مقدمے میں عمران خان نے اپنا جو جواب داخل کیا ہے اس میں انہوں نے 35پنکچرز کی ذمہ داری ڈاکٹر شاہد مسعود اور مبشرلقمان پر ڈال دی ہے اور کہا ہے کہ یہ بات انہوں نے ڈاکٹر شاہد مسعود اور مبشر لقمان سے سنی تھی۔

(جاری ہے)

جبکہ ڈاکٹر شاہد مسعود نے عدالت میں اپنے بیان میں اس الزام کی ذمہ داری عمران خان پر ڈال دی ہے اور کہا ہے کہ ان کے بجائے عمران خان کو عدالت میں طلب کیا جائے۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ میں دونوں سے سوال کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھ پر یہ بے بنیاد الزام کیوں لگایا؟۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :