اولمپکس میں شرکت نہ کرنا پاکستان کا سیاہ ترین دن ہے ، سمیع اللہ
یک دور تھا جب پاکستان ہاکی کھیل پر چھایا ہوا تھا اور آج ہم اِس کھیل میں ٹیم کی ناکامی پر سوگ منا رہے ہیں،ٹیم کی ناکامی کا ذمہ پاکستان ہاکی فیڈریشن ، فلائنگ ہارس ہاکی ٹیم ہاکی کے ذمہ داران اِس قابل نہیں کہ وہ اپنے اپنے منصب پر فائز رہ سکیں کیونکہ ٹیم کے زوال کا سبب یہی لوگ ہیں، سلیم فیروز ٹیم کی ناقص کارکردگی پر استعفیٰ دیا ، وزیراعظم کا نوٹس خوش آئند ہے ، خالد بشیر
ہفتہ 4 جولائی 2015 18:05
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء)پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق لیجنڈری کھلاڑی سمیع اْللہ نے اولمپکس میں شرکت سے محروم ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اِسے ملکی تاریخ کا سیاہ دن قرار دیا۔ سمیع اْللہ کے مطابق ایک دور تھا جب پاکستان ہاکی کھیل پر چھایا ہوا تھا اور آج ہم اِس کھیل میں ٹیم کی ناکامی پر سوگ منا رہے ہیں۔ ہاکی میں اڑتے گھوڑے یا ’فلائنگ ہارس‘ کے طور پر مشہور سمیع نے ٹیم کی ناکامی کا ذمہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کو ٹھہرایا ہے۔
یہ امر اہم ہے کہ ہاکی پاکستان کا قومی کھیل ہے اور خیال کیا جاتا ہے کہ کرکٹ کھیل کی مقبولیت کے بعد اِس کھیل پر سے عوامی توجہ ہی کیا ہَٹی کہ حکومتی سرپرستی میں بھی واضح کمی واقع ہو گئی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کو سرمائے کی کمی کا بھی سامنا ہے۔(جاری ہے)
ہاکی کے کئی کھلاڑیوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹیم کی ناکامی پر افسوس ضرور لیکن ٹیم کی نئی تعمیر ازحد ضروری ہے۔
سن1994 میں ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے لیف اِن شہباز احمد کے ساتھ کھیلنے والے وِنگر وسیم فیروز کا کہنا ہے کہ ہاکی کے ذمہ داران اِس قابل نہیں کہ وہ اپنے اپنے منصب پر فائز رہ سکیں کیونکہ ٹیم کے زوال کا سبب یہی لوگ ہیں۔ اِس دوران قومی ہاکی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے دور اراکان خالد بشیر اور ایاز محمود نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔ سلیکشن کمیٹی سے مستعفی ہونے والے خالد بشیر کا کہنا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے پیٹرن وزیراعظم نے خصوصی نوٹس لیا ہے جو خوش آئند ہے امید ہے اس سے ٹیم میں بہتر آئے گیمزید کھیلوں کی خبریں
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
نووواک جوکووچ میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لیں گے
-
بھارتی کھلاڑی رانا سنگھ نے پاکستان کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے ، مجھے گالیاں اور دھکے دیئے اس لئے تھپڑ مارا ، پاکستانی فائٹر شاہ زیب رند
-
یو اے ای کے نوجوان بیڈمنٹن کھلاڑیوں نے بین الاقوامی ٹورنامنٹ جیت کرتاریخ رقم کر دی
-
آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ میںمیڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کا پشاور پہنچنے پر تپاک اسقبال
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 25 اپریل کو کھیلا جائے گا
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
لاہور کی بارش نے پاکستانی کرکٹرز کیلئے چائے کا موڈ بنادیا
-
ویرات کوہلی کا آؤٹ ہونے پر غصے کا اظہار: زمین اور کوڑے دان کو بلاّ دے مارا، ویڈیو وائرل
-
راشد لطیف، عثمان خان کے یو اے ای چھوڑنے کے فیصلے سے ناخوش
-
ریٹائرڈ کھلاڑی اب بھی ہماری موجودہ ٹیم کے پلئیرز سے بہت بہتر ہیں، سلمان بٹ کا طنز
-
ویسٹ انڈین آل راؤنڈرسنیل نارائن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں واپسی کو مسترد کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.