بلاول بھٹو کا آصف زرداری کو ٹیلیفون،پارٹی میں تبدیلیوں پر مشاورت کی
سابق صدر کی بلاول کو پنجاب کا دورہ اور تمام عہدیداروں سے ملاقاتیں کرنیکی ہدایت، اشرف سوہنا اور صمصام بخاری کے پارٹی چھوڑنے پر اظہار تشویش بلاول بھٹو پنجاب میں طویل قیام کرینگے،سینئر پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کے بعدپارٹی عہدیداروں کی تبدیلی کا اعلان کریں گے،ذرائع
ہفتہ 4 جولائی 2015 18:19
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو ٹیلی فون کیا اور پنجاب کے پارٹی عہدیداروں ہونے والی ملاقاتوں کے بارے میں آگاہ کیا اور پارٹی کے دیگر اہم امور اور تبدیلیوں کے حوالے سے آصف زرداری کو اعتماد میں لیا ہے،ذرائع کے مطابقہفتہ کے روز بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب کے عہدیدار جن میں پارٹی کے صوبائی صدر منظور وٹو ،فردوس عاشق اور دیگر رہنماؤں سے ملاقاتوں اور ان کے تحفظات کے بارے میںآ صف زرداری کو آگاہ کیا ،ذرائع نے بتایا کہ ٹیلی فونک گفتگو میں پارٹی کے سینئر رہنما اشرف سوہنا اور صمصام بخاری کے پارٹی چھوڑنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا،سابق صدرنے بلاول بھٹو زرداری کو پنجاب کا دورہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری پنجاب ہاؤس میں قیام کریں اور تمام عہدیداروں اور کارکنوں سے ملاقاتیں کریں اور ان کے تحفظات کو دور کریں،ذرائع نے بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری نے سابق صدر کو آگاہ کیا کہ پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت پیپلز پارٹی کے عہدیداروں اور کارکنوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے جس پر کارکنوں میں اشتعال پایا جارہا ہے۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.