قومی تھرو بال کوچنگ اینڈ ریفریز کورس 29 جولائی سے شروع ہوگا

کورس میں ملک بھر سے کوچز اور ریفریز شرکت کریں گے ٗ کورس تین روز تک جاری رہے گا

اتوار 5 جولائی 2015 13:00

قومی تھرو بال کوچنگ اینڈ ریفریز کورس 29 جولائی سے شروع ہوگا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء)پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے زیراہتمام اور پنجاب تھرو بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے قومی تھرو بال کوچنگ اینڈ ریفریز کورس 29 جولائی سے مری شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے سیکرٹری مقبول آرائیں نے بتایا کہ کورس میں ملک بھر سے کوچز اور ریفریز شرکت کریں گے اور یہ کورس تین روز تک جاری رہے گا، کورس کے اختتام پر شرکاء میں اسناد تقسیم کیں جائیں گی۔