پرویز مشرف کی طاہرالقادری کو ملاقات کی دعوت

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 5 جولائی 2015 17:16

پرویز مشرف کی طاہرالقادری کو ملاقات کی دعوت

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔5جولائی۔2015ء) سابق صدر اور آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویز مشرف نے پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری کو کراچی آنے اور بالمشافہ ملاقات کی دعوت دی ہے۔

(جاری ہے)

ایکسپریس نیوز کے مطابق پرویزمشرف نے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران ڈاکٹر طاہر القادری سے ان کی خیریت دریافت کی۔ دونوں رہنماؤں نے ملک کی موجودہ صورت حال اور سیاسی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر سابق صدر نے ڈاکٹر طاہر القادری کو کراچی آنے اور بالمشافہ ملاقات کی دعوت دی۔ واضح رہے کہ طاہرالقادری گزشتہ برس بیرون ملک چلے گئے تھے تاہم 7 ماہ بعد وہ 27 جون کو وطن واپس لوٹے ہیں۔

متعلقہ عنوان :