لندن میں ایم کیو ایم کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کے ملزمان کی سیکورٹی میں اضافہ،سیکورٹی بڑھانے کا اقدام منی لانڈرنگ کیس سے متعلق لندن پولیس کی دستاویز کا ایک صفحہ منظر عام پر آنے کے بعد کیا گیا،اسکاٹ لینڈ یارڈ کے اہل کار سرفراز مرچنٹ کے گھر 2 دن میں 3 بار آئے اور سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا

اتوار 5 جولائی 2015 23:45

لندن میں ایم کیو ایم کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کے ملزمان کی سیکورٹی میں ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔5 جولائی۔2015ء) لندن میں ایم کیو ایم کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کے ملزموں کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اقدام منی لانڈرنگ کیس سے متعلق لندن پولیس کی دستاویز کا ایک صفحہ منظر عام پر آنے کے بعد کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق منی لانڈرنگ کیس سے متعلق دستاویز سامنے آنے کے بعد پولیس سرفراز مرچنٹ اور دیگر ملزمان کی حفاظت کے متعلق فکر مند ہے۔

(جاری ہے)

اسکاٹ لینڈ یارڈ کے اہل کار وسطی لندن میں واقع سرفراز مرچنٹ کے گھر 2 دن میں 3 بار آئے اور سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ سرفراز مرچنٹ کا کہنا تھا کہ انہوں نے پولیس کو تفصیل سے بتا یا کہ دستاویز کس نے اور کیسے پھیلائی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکاٹ لینڈ یارڈ کے اہل کاروں نے محمد انور اور طارق میر کے گھروں کا بھی دورہ کیا اور ان کی سیکیورٹی کا جائزہ لیا۔ لندن پولیس نے ایم کیو ایم انٹرنیشل سیکریٹریٹ کا بھی دورہ کیا اور بتایا کہ ایم کیو ایم کے دفتر اور رہنماؤں کے گھروں کے اطراف پولیس کی نفری بڑھا دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :