آل راؤنڈر محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ آج سہ پہر چنائی کی لیب میں ہوگا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 6 جولائی 2015 11:28

آل راؤنڈر محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ آج سہ پہر چنائی کی لیب میں ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5جولائی۔2015ء)قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ آج سہ پہر کو چنائی کی لیباٹری میں ہوگا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق 34سالہ آل راؤنڈر ٹیسٹ دینے کے لیے چنائی پہنچ گئے ہیں،اس ٹیسٹ کی رپورٹ پاکستان کرکٹ بورڈ کو 14دن کے اندر موصول ہوگی۔ یاد رہے کہ سری لنکا کیخلاف پہلے ٹیسٹ کے بعد امپائرز نے محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن رپورٹ کیا تھا۔ اس سے قبل نومبر 2014ء میں بھی نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران حفیظ کا باؤلنگ ایکشن رپورٹ کیا گیا تھا اور آل راؤنڈ نے بعد میں اپنا ایکشن آئی سی سی سے کلیئر کروایا تھا۔