نصیرالدین شاہ نومبر میں لاہور کے الحمرا آرٹ سینٹر میں ڈرامے میں پرفارم کریں گے

پیر 6 جولائی 2015 12:06

نصیرالدین شاہ نومبر میں لاہور کے الحمرا آرٹ سینٹر میں ڈرامے میں پرفارم ..

ممبئی + لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء)بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار نصیرالدین شاہ نومبر میں لاہور کے الحمرا آرٹ سینٹر میں ڈرامے میں پرفارم کریں گے۔

(جاری ہے)

فیض فاوٴنڈیشن ٹرسٹ کی منیزا ہاشمی نے نجی ٹی وی کو بتایا ہے کہ ٹرسٹ کی جانب سے فیض احمد فیض فیسٹول کی تین روزہ تقریبات کے موقع پر نصیرالدین شاہ ڈرامے کا حصہ ہوں گے۔انھوں نے کہا کہ ڈرامے کے 4 شو منعقد کیے جائے گے جبکہ نصیر الدین شاہ کے دورے کی تفصیلات کے بارے میں میڈیا کو بعد میں آگاہ کیا جائے گا۔مونیزا کا کہنا تھا کہ فیسٹول کے دوران شاعری کے حوالے سے نشستیں بھی ہونگی جبکہ اس میں پاکستان اور ہندوستان کی ادبی شخصیات بھی شرکت کریں گی۔