فکسنگ کیس ‘سلمان بٹ کی آئی سی سی اینٹی کرپشن حکام سے جلد ملاقات متوقع

پیر 6 جولائی 2015 12:09

فکسنگ کیس ‘سلمان بٹ کی آئی سی سی اینٹی کرپشن حکام سے جلد ملاقات متوقع

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) فکسنگ کیس میں پابندی کا شکار سلمان بٹ سے جلد ہی آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ آفیشلز کی ملاقات متوقع ہے، ذرائع کے مطابق اے سی ایس یو کی جانب سے اوپننگ بیٹسمین سے رابطہ کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سلمان بٹ نے گذشتہ دنوں اپنے بیان میں فکسنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا تھا۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ کے آفیشلز جلدہی سلمان بٹ سے ملاقات میں ان کے بیان اور آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں بات کریں گے انھوں نے کہا کہ حالیہ آئی سی سی میٹنگز میں پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان نے سلمان بٹ کو رعایت دینے کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی مگر اے سی ایس یو بیٹسمین سے رابطے میں ہے۔

ذرائع نے کہا کہ سلمان بٹ رواں برس ستمبر میں خود پر سے پابندی اٹھنے سے قبل ہی یہ معاملہ حل کرانے کے خواہاں ہیں تاکہ وہ پھر سے کرکٹ کھیل سکیں۔