گھوٹکی،قرض کی عدم ادائیگی وڈیرہ کا محنت کش کے گھر پر حملہ،6 سالہ بچی سے نکاح کر لیا

زبردستی رخصتی کی کوشش ،مزاحمت پر ماں کے دونوں ہاتھ توڑ دیئے

پیر 6 جولائی 2015 12:54

گھوٹکی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) گھوٹکی میں قرض کی عدم ادائیگی پر وڈیرے کا محنت کش کے گھر پر حملہ ،6 سالہ بچی کے ساتھ زبردستی نکاح کر لیا،مزاحمت پر ماں کی دونوں ہاتھ توڑ ڈالے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سندھ کے علاقے گھوٹکی میں ایک محنت کش نے کچھ عرصہ قبل وڈیرے سے قرض لے رکھا تھا جو وقت پر ادا نہ کر سکا ،پیر کے روز وڈیرے نے درجنوں ساتھیوں کے ہمراہ محنت کش کے گھر پر حملہ کر دیا اوران پر تشدد کیا جبکہ محنت کش کی 6 سالہ بچی سے نکاح کیا اور زبردستی رخصتی کی کوشش کی اس دوران بچی کی ماں نے سخت مزاحمت کی جس پروڈیروں نے ان کی ماں کے دونوں ہاتھ توڑ دیئے اور گھر سے فرار ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :