چلی نے ارجنٹائن کو شکست دے کر 'کوپا امریکا فٹبال چیمپیئن شپ' جیت لی

پیر 6 جولائی 2015 12:55

چلی نے ارجنٹائن کو شکست دے کر 'کوپا امریکا فٹبال چیمپیئن شپ' جیت لی

سانتیاگو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) چلی نے ارجنٹائن کو شکست دے کر 'کوپا امریکا فٹبال چیمپیئن شپ' جیت لی۔دونوں ٹیموں میں فیصلہ پینالٹی شوٹ آوٴٹ پر ہوا، جس میں چلی نے ایک کے مقابلے میں چارگول کرکے کامیابی حاصل کی۔

(جاری ہے)

چلی کے شہر سان تیانگو میں کوپا امریکا فٹبال کپ کے فائنل میں چلی اور ارجنٹائن کو کھیل کے دوران گول کرنے کے کئی مواقع ملے، لیکن مقررہ وقت میں کوئی ٹیم فائدہ نہ اٹھاسکی۔

جس کے بعد میچ کا فیصلہ پنلٹی شوٹ آوٴٹ پر ہوا۔اس مرحلے میں ارجنٹائن کے مایہ ناز کھلاڑی لیونل میسی ہی واحد گول کر سکے جب کہ چلی کے کھلاڑیوں نے چار گول کر کے ٹائٹل اپنے وطن کے نام کر لیا۔ارجنٹینا کے خلاف 38 میں سے صرف ایک مقابلہ جیتنے والی چلی کی فٹبال ٹیم نے 99 سال بعد پہلا کوپا امریکا ٹائٹل اپنے نام کیا۔چلی کے ہوم کراوٴڈ نے فتح کا جشن خوب دھوم دھام سے منایا۔