ایشز سیریز، انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ پرسوں سے شروع ہوگا

پیر 6 جولائی 2015 13:09

ایشز سیریز، انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ پرسوں سے شروع ..

کارڈف ۔06 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) ایشز سیریز، انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ بدھ سے کارڈف میں شروع ہوگا۔ آسٹریلوی ٹیم نے دونوں وارم اپ میچز میں بھاری مارجن سے فتح حاصل کرکے انگلینڈ کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ کینٹ کاؤنٹی کے خلاف پہلے چار روزہ ٹور میچ میں آسٹریلیا نے 255 رنز سے فتح حاصل کی جبکہ دوسرے میچ کینگروز نے ایسیکس کاؤنٹی کو 169 رنز سے زیر کیا۔

(جاری ہے)

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریز کا پہلا ٹیسٹ 8 سے 12 جولائی تک صوفیہ گارڈن، کارڈف جبکہ دوسرا ٹیسٹ 16 سے 20 جولائی تک لارڈز، لندن میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد آسٹریلوی ٹیم ڈربی شائر کے خلاف تین روزہ ٹور میچ کھیلے گی جو 23 سے 25 جولائی تک کاؤنٹی گراؤنڈ، ڈربی میں ہوگا۔ سیریز کا تیسرا ٹیسٹ 29 جولائی سے 2 اگست تک ایجبسٹن، برمنگھم، چوتھا ٹیسٹ 6 سے 10 اگست تک ٹرینٹ برج ، برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔ 14 سے 16 اگست تک آسٹریلوی ٹیم نارتھمپٹن شائر کے خلاف تین روزہ ٹور میچ کھیلے گی۔ ایشز سیریز کا پانچواں اور آخری ٹیسٹ 20 سے 24 اگست تک لندن میں کھیلا جائے گا۔