چکنی جلد چاہیے، یہاں نہائیں

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی پیر 6 جولائی 2015 13:12

چکنی جلد چاہیے،  یہاں نہائیں

آذربائیجان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6جولائی2015ء)ایسے افراد جن کی جلد کافی خشک ہے، اگر وہ اپنی جلد چکنی کرنا چاہیں تو اس کا بھی علاج ہے۔ ایک منٹ میں جلد اتنی چکنی ہو جائے گی کہ آپ کو چکنائی اتارنے کے لیے پانچ چھ دفعہ دوبارہ نہانا پڑے گا۔

(جاری ہے)

آذربائیجان کے نافتالان ہیلتھ سنٹر میں اگر کسی کسٹمر کو چکنی جلد کی خواہش ہو تو وہ خام تیل میں نہا سکتا ہے۔خام تیل کو بڑے باتھ ٹب میں بھرا جاتا ہے، اس کے بعد نہانے والا تیل میں نہاتے ہوئے اس کی خوشبو کے مزے بھی لیتا رہتا ہے۔یہ بتانے کی ضرورت تو نہیں ہے کہ یہ حمام عام حماموں سے نسبتاً کافی مہنگا ہے۔