فارمولا ون ورلڈ چیمپئن لوئیس ہملٹن نے برٹش گراں کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

پیر 6 جولائی 2015 13:38

فارمولا ون ورلڈ چیمپئن لوئیس ہملٹن نے برٹش گراں کا ٹائٹل اپنے نام کر ..

سلور اسٹون(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء)فارمولا ون ورلڈ چیمپئن لوئیس ہملٹن نے برٹش گراں کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔ کامیابی کے ساتھ ہی رواں سیزن میں اپنی پوزیشن مزید مستحکم کر لی ہے۔ پول پوزیشن حاصل کرنے والے برطانوی ڈرائیور لوئیس ہملٹن نے سلوراسٹون میں منعقد کی گئی برٹش گراں پری میں شاندار طریقے سے ریس کا آغاز کیا اور سرکٹ پر اپنی گرفت اور مہارت کا مظاہرہ کرتے رہے۔

(جاری ہے)

ہملٹن نے مسلسل دوسری مرتبہ برٹش گراں پری میں کامیابی حاصل کرنے کا اعزاز بھی حاصل کیا ہے۔ یوں اب مرسیڈیز کے ڈرائیور ہملٹن کے مجموعی پوائنٹس کی تعداد 194 ہو گئی ہے اور انہیں اپنے نزدیک ترین حریف نکو روز برگ پر سترہ پوائنٹس کی سبقت حاصل ہے۔برٹش گراں پری میں دوسری پوزیشن ہملٹن کی ہی ٹیم کے جرمن ڈرائیور نیکو روز برگ نے حاصل کی، جو رواں سیزن میں دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔ ان کے کل پوائنٹس 177 ہیں۔اس ریس میں تیسری پوزیشن فیراری ٹیم کے جرمن ڈرائیور سباستیان فیٹل کو حاصل ہوئی۔ وہ رواں سیزن میں چیمپئن شپ ٹائٹل کے مقابلے میں بھی تیسرے نمبر پر ہیں۔