حکومتِ پاکستان نے پاک فضائیہ کے دو افسران کو ائیر مارشل اور چھ کو ائیر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی دے دی

پیر 6 جولائی 2015 14:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) حکومت پاکستان نے ائیر وائس مارشل اسد عبدالرحمٰن خان لودھی اور ائیر وائس مارشل محمد اقبال کو ائیر مارشل کے رینک پر ترقی دے دی جبکہ ائیر کموڈور سلمان احسن بخاری، ائیر کموڈوررضوان پاشا، ائیر کموڈور اُسید الرحمٰن عثمانی، ائیر کموڈور سید نعمان علی،ا ئیر کموڈور ظہیر احمد بابر اور ائیر کموڈور جوادسعیدکو ائیر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی دے دی۔

ائیر مارشل اسد عبدالرحمٰن خان لودھی نے پاکستان ائیر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں مارچ1982 میں کمیشن حاصل کیا۔آپ ایک کوالیفائیڈ فلائنگ انسٹرکٹر ہیں ۔اپنے شاندار کیرئیر کے دوران انہوں نے ایک فائٹر سکواڈرن ، ایک آپریشنل ائیر بیس اور ریجنل ائیر کمانڈ کی کمانڈ کی۔

(جاری ہے)

آپ بطور ڈائریکٹر سٹریٹیجک آپریشنز ، اسسٹنٹ چیف آف دی ائیر سٹاف (آپریشنز، ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ)، اور منسٹری آف ڈیفنس پروڈکشنز میں بطورڈائریکٹر جنرل ڈیفنس پروڈکشنز خدمات انجام دے چکے ہیں۔

آپ جاپان میں ڈیفنس اتاشی کے طور پر بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔آپ کمبیٹ کمانڈر سکول ، ائیر وار کالج ا ور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں۔آپ نے سٹریٹیجک سٹڈیز اور ڈیفنس اینڈ سٹریٹیجک سٹڈیز میں ماسٹر ز کیا ہے۔ آپ آجکل ائیر ہیڈکوارٹرزاسلام آباد میں بطورڈپٹی چیف آف دی ائیر سٹاف (سپورٹ ) خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ آپکو پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارئہ امتیاز (ملٹری) اورتمغہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔

ائیر مارشل محمد اقبال نے پاکستان ائیر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں جون1982 میں کمیشن حاصل کیا۔اپنے شاندار کیرئیر کے دوران انہوں نے فائٹر سکواڈرن ، آپریشنل ائیر بیس اور ریجنل ائیر کمانڈ کی کمانڈ کی۔آپ چیف پراجیکٹ ڈائریکٹر ویپن سسٹم مینجمنٹ (F-16)اور ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں اسسٹنٹ چیف آف ائیر سٹاف (آپریشنز) کے طور پر خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔

اس کے علاوہ آپ بطور ڈائریکٹر جنرل میڈیا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔آپ آجکل ائیر ہیڈکوارٹرزاسلام آباد میں بطورڈائریکٹرجنرل ائیر فورس سٹریٹیجک کمانڈ خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔آپ چائنہ میں ائیراتاشی کے طور پر بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ آپ کمبیٹ کمانڈر سکول ا ور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اور ائیر کمانڈ اینڈ سٹاف کالج (اردن) سے فارغ التحصیل ہیں۔

آپ نے وار سٹڈیز میں ماسٹرز ڈگری حاصل کی ۔آپکو پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارئہ امتیاز (ملٹری) ،تمغہ امتیاز (ملٹری) اور چین کی حکومت کی جانب سے PLA Medal Peoples Republic of China سے نوازا گیا۔ائیر وائس مارشل سلمان احسن بخاری نے پاکستان ائیر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں نومبر1985 میں کمیشن حاصل کیا۔اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے فائٹر سکواڈرن، فائٹرونگ اور آپریشنل ائیر بیس کی کمانڈ کی۔ آپ ائیر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں اسسٹنٹ چیف آف ائیر سٹاف (سیکیورٹی)اور سینٹرل سیکٹرکمانڈمصحف میں سیکٹرکمانڈرکے طور پر بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :