پاکستان تحر یک انصاف ساؤنڈ سسٹم کے مالک ڈی جے بٹ کی6کروڑ کی نادہندہ نکلی

پیر 6 جولائی 2015 14:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) پاکستان تحر یک انصاف ساؤنڈ سسٹم کے مالک ڈی جے بٹ کی6کروڑ کی نادہندہ نکلی ‘50سے زائد خطوط اور ای میل کا بھی جواب دینا بھی بندکر دیا ۔

(جاری ہے)

تحر یک انصاف کے احتجاجی دھر نے اور جلسوں کے دوران ساؤنڈ سسٹم اور لائٹس لگانیوالے ڈی جے بٹ کے تحر یک انصاف کے ذمہ 6کروڑ کے بقایا جات ہے اور کئی ماہ کے نوٹس کے باوجود تحر یک انصاف کے فنانس بورڈ نے انکے بقایا جات کی ادائیگی نہیں کی جس پر ڈی جے بٹ تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان سمیت دیگر ذمہ داروں کو50سے زائد خطوط اور ای میل لکھ چکا ہے مگر تحر یک انصاف بقایا جات کی ادائیگی کے حوالے سے اب کوئی جواب نہیں دے رہی ۔

متعلقہ عنوان :