برٹش گراں پری ٹائٹل ،لوئس ہملٹن نے مسلسل تیسری بار اپنے نام کر لیا، رواں سیزن میں پانچیوں کامیابی

پیر 6 جولائی 2015 14:52

برٹش گراں پری ٹائٹل ،لوئس ہملٹن نے مسلسل تیسری بار اپنے نام کر لیا، ..

جرمنی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) فارمولہ ون ورلڈ چیمپئن لوئس ہملٹن نے تیسری بار برٹش گراں پری ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔برطانیہ سے تعلق رکھنے والیلوئیس ہملٹن نے مسلسل دوسری بار جبکہ مجموعی طو پر تیسری بار برٹش گراں پری ریس جیت لی ہے۔ انہوں نے مقررہ فاصلہ ایک گھنٹہ اکتیس منٹ اور ستائیس اعشاریہ سات نو دو سیکنڈز میں طے کیا۔

(جاری ہے)

رواں سیزن میں ہملٹن کی یہ پانچویں کامیابی ہے جبکہ گزشتہ روز وہ ٹاپ پول پوزیشن حاصل کرنے میں بھی کامیاب ہوئے تھے۔ چیمپئن شپ میں اْن کے مرکزی حریف اور ٹیم کے رکن نیکو روزبرگ نے دس اعشاریہ نو پانچ چھے سیکنڈز کے فرق سے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ڈرائیور چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر ہملٹن کو روزبرگ پر اب سترہ پوائنٹس کی سبقت حاصل ہو گئی ہے۔