پیپلز پارٹی نے سندھ کو لوٹ کر کنگال کردیا ، ڈاکٹر قادر مگسی
متحدہ دہشت گرد پارٹی ہے ، و نواز شریف صرف لاہور کے نہیں پورلے ملک کے وزیراعظم ہیں،سندھ میں بھی خرچ کریں، چئیرمین سندھ ترقی پسند پارٹی
پیر 6 جولائی 2015 18:08
سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) پیپلز پارٹی نے سندھ کو لوٹ کر کنگال کردیا ہے، متحدہ دہشت گرد پارٹی ہے اور اب پوری دنیا کہہ رہی ہے کہ متحدہ کے بدنام زمانہ را سے تعلقات ہیں اور دہشت گردی میں ملوث ہے، وزیراعظم نواز شریف صرف لاہور کے نہیں بلکہ پورے پاکستان کے وزیراعظم ہیں لہذا سندھ میں بھی خرچ کرے۔ یہ باتیں سندھ ترقی پسند پارٹی کے مرکزی چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے سانگھڑ میں افطار پارٹی کے بعد پریس کلب سانگھڑ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کے ساتھ ہر دور میں ناانصافی کی گئی ہے، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ دونوں نے سندھ کے وسائل کو لوٹا ہے جبکہ پیپلز پارٹی والوں نے تو سندھ کو لوٹ کر کنگال کردیا ہے۔ سندھی عوام اب ان لوٹ کھسوٹ کرنے والوں کو پہچان چکی ہے اور بلدیاتی الیکشن میں ان کو شکست فاش ہوگی۔(جاری ہے)
ڈاکٹر قادر مگسی نے مزید کہا کہ ہم شروع سے کہتے آرہے ہیں کہ متحدہ دہشت گرد اور وطن دشمن پارٹی ہے اور اب پوری دنیا نے اسے دہشت گرد کہہ کر ہماری بات کو سچ ثابت کردیا ہے۔
ایم کیوایم کے ”را“ سے تعلقات ہیں اور ان کی فنڈنگ سے ملک میں دہشت گردی کی جارہی ہے۔ نامی گرامی درجنوں قتل کرنے والے ان کے ٹارگٹ کلرز پکڑے گئے ہیں۔ حکومت کو چاہئے کہ متحدہ دہشت گردوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرے اور کراچی سمیت سندھ بھر میں امن وامان قائم کیا جائے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ صالح جونیجو، ڈاکٹر حمید میمن، ضلعی صدر عبدالجبار جونیجو ودیگر بھی تھےمزید اہم خبریں
-
نامزد ملزم کو کیسے اپنے ہی کیس میں خود جج بننے کی اجازت دی جا سکتی؟
-
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت انسداد سمگلنگ سے متعلق اہم اجلاس
-
کیا ایک نام نہاد اور پلانٹڈ وزیراعظم خود یہ تعین کرےگا کہ وہ مجرم ہے یا نہیں؟
-
پی ٹی آئی کا چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی اور جسٹس عامر فاروق سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
-
جرمنی میں الیکٹرک کارکی رجسٹریشن میں کمی
-
ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں مسلسل دوسرے ہفتے کمی
-
وفاقی وزارت خزانہ نے مارچ کی ماہانہ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی
-
خیبر پختونخوا کی چوبیس سرکاری یونیورسٹیاں وائس چانسلر سے محروم
-
پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ہر فورم پر ان کے لئے آواز بلند کرے گا، صدر مملکت آصف علی زرداری سے فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع کی ملاقات
-
گزشتہ تین روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 400 روپے بڑا اضافہ ہوگیا
-
سوشل میڈیا کا بھوت اور بچوں کی ذہنی صحت
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے ایران کے سفیر کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.