خیرپور کے قریب حادثہ، ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق، 2 بچے زخمی

پیر 6 جولائی 2015 18:32

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) خیرپور کے قریب حادثہ، ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق، 2 بچے زخمی۔ تفصیلات کے مطابق خیرپور کے قریب کنب تھانے کی حدود مہران ہائی وے پر تیز رفتار کلٹس کار نمبر ASJ-7719 اور ٹرالر نمبر JJ-808022 میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق اور 2 بچے شدید زخمی ہوگئے۔ مرنے والے سگے بھائی بہن تھے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق کار ٹنڈوآدم سے بلوچستان کے شہر روجھان جمالی جارہی تھی کہ مخالف سمت سے آنے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 35 سالہ راضل زوجہ غلام فرید جمالی، 62 سالہ در محمد جمالی، 68 سالہ گل محمد جمالی، 65 سالہ محمد یعقوب جمالی اور 55 سالہ عبدالطیف شامل ہیں۔ حادثے کے بعد ٹرالر ڈرائیور فرار ہوگیا جبکہ لاشوں اور زخمیوں کو کوٹ ڈیجی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد آبائی شہر روجھان جمالی روانہ کردی گئیں

متعلقہ عنوان :