وفاقی حکومت کی جانب سے عائد کیے گئے0.6 فیصد ٹیکس کیخلاف شاہ عالمی مارکیٹ کے تاجروں کا احتجاج

حکومت 0.6 فیصد ٹیکس واپس لے وگرنہ شٹرڈاؤن کی حمایت کرنے پر مجبور ہوجائینگے‘انجمن تاجران شاہ عالم مارکیٹ

پیر 6 جولائی 2015 18:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) وفاقی حکومت کی جانب سے بینکوں کے ذریعے لین دین پر عائد کیے گئے0.6 فیصدٹیکس کے خلاف شاہ عالمی مارکیٹ سمیت اس سے ملحقہ مارکیٹوں کے سینکڑوں تاجر سراپا احتجاج بن گئے اور انہوں نے فوارہ چوک شاہ عالم سے شاہ عالم چوک تک احتجاجی ریلی نکالی اور حکومت مخالف نعرے لگائے ۔

(جاری ہے)

ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ٹیکس کے خلاف مختلف مطالبات درج تھے۔ صدر انجمن تاجران شاہ عالم خواجہ محمد عامر نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ تاجروں پر عائد کیا گیا0.6 فیصد ٹیکس واپس لیا جائے اور اگر اس ٹیکس کو ختم نہ کیاگیا تو شاہ عالم مارکیٹ سمیت ملحقہ مارکیٹوں کے تاجران شٹرڈاؤن کی حمایت کرنے پر مجبور ہوجائینگے۔