Live Updates

عمران خان پاکستان کے ابھرتے ہوئے فاسٹ بولر بن گئے

پیر 6 جولائی 2015 19:11

عمران خان پاکستان کے ابھرتے ہوئے فاسٹ بولر بن گئے

پالے کیلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) عمران خان پاکستان کے ابھرتے ہوئے فاسٹ بولرہیں۔ پالی کیلے میں کیریئر کے چوتھے ٹیسٹ میں فاسٹ بولرنے پہلی باراننگ میں پانچ وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان کے ابھرتے ہوئیفاسٹ بولر عمران خان کا تعلق لوئر دیر سے ہے۔ستائیس سالہ فاسٹ بولرنے دوہزارچودہ کے دبئی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے خلاف ڈیبیو کیا۔

یواے ای میں عمران خان نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ کھیلے۔ اسپین وکٹوں پر دونوں ممالک کیخلاف یاسر شاہ اورذوالفقاربابر چھائے رہے۔ اورفاسٹ بولرز کوبولنگ کا بہت کم موقع مل سکا۔ لیکن کم اوورز میں بھی عمران خان نے عمدہ لائن لینتھ اور سوئنگ بولنگ سے متاثرکن بولنگ کا مظاہرہ کیا۔مجموعی طور پر تین ٹیسٹ میں عمران خان کو تراسی اوورز کرانے کا موقع ملا۔

(جاری ہے)

جس میں انہوں نے نو کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی۔ اوسطاً انہوں نے ہرنویں اوور میں وکٹ حاصل کی۔ ان کی بہترین بولنگ ساٹھ رنز کے عوض تین وکٹیں رہی۔پالی کیلے میں سری لنکا کیخلاف عمران خان کوکم بیک کا چانس ملا تو انہوں نے اسے ضائع نہیں کیا اور دوسری اننگ میں اٹھاون رنز دیکرپانچ وکٹیں لیں۔ ٹیسٹ کے چوتھے دن گرنے والی پانچویں عمران خان نے حاصل کیں اورمستقبل کے عزائم کا اظہارکردیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :