وزیر اعظم پاکستان اور سابق برطانوی وزیر اعظم گورڈن براوَن کے مابین ملاقات

muhammad ali محمد علی پیر 6 جولائی 2015 20:11

وزیر اعظم پاکستان اور  سابق برطانوی وزیر اعظم گورڈن براوَن کے مابین ..
اوسلو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 6 جولائی 2015 ء) وزیر اعظم پاکستان اور سابق برطانوی وزیر اعظم گورڈن براوَن کے مابین ملاقات ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اوسلو سربراہ اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم پاکستان نواز شریف اور سابق برطانوی وزیر اعظم گورڈن براوَن کے مابین ملاقات ہوئی ہے۔دونوں رہنماوَں کے مابین باہمی تعلقات اور دلچسپی کے امور سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف نے اوسلو سربراہ اجلاس کے انعقاد پر گورڈن براوَن کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اوسلو سربراہ اجلاس کے وژن پر یقین رکھتا ہے جبکہ وہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے تعلیم انتہائی ضروری ہے ۔اس سلسلے میں پاکستانی حکومت زیر تعلیم بچوں کے تعلیم کا معیار بہتر بنانے کی بھرپور کوشش کررہی ہے۔اس موقع پر گورڈن براوَن نے نواز شریف سے سانحہ پشاور کے حوالے سے بھی تعزیت کی۔

متعلقہ عنوان :