اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستانی ٹیم کی ناکامی غیرمتوقع ہے کیونکہ ٹیم نے ایشیئن گیمز اور چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل کھیلے تھے،ہاکی لیگ میں فارورڈز نے گول کر نے کے 60فیصد مواقع ضائع کیے، اپنے عہدے پر مزید کام نہیں کرنا چاہتا مگر قومی ہاکی کی بہتری کے لیے فیڈریشن کے ساتھ مل کر کام کر تا رہوں گا، قومی ہاکی کی بہتری کیلئے فیڈریشن میں شامل ہوئے تھے لیکن اصلاح الدین اور میں نے کبھی دعوی نہیں کیا کہ چند ماہ میں ہی ٹیم کو بلندی پر لے جائیں گے
قومی ہاکی ٹیم کے کوچ شہناز شیخ کا غیر ملکی چینل کو انٹرویو
پیر 6 جولائی 2015 20:38
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء)پاکستان ہاکی ٹیم کے کوچ شہناز شیخ نے کہا ہے کہ اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستانی ٹیم کی ناکامی غیرمتوقع ہیکیونکہ ٹیم نے ایشیئن گیمز اور چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل کھیلے تھے،ہاکی لیگ میں فارورڈز نے گول کر نے کے 60فیصد مواقع ضائع کیے، اپنے عہدے پر مزید کام نہیں کرنا چاہتا مگر قومی ہاکی کی بہتری کے لیے فیڈریشن کے ساتھ مل کر کام کر تا رہوں گا، قومی ہاکی کی بہتری کیلئے فیڈریشن میں شامل ہوئے تھے لیکن اصلاح الدین اور میں نے کبھی دعوی نہیں کیا کہ چند ماہ میں ہی ٹیم کو بلندی پر لے جائیں گے۔
غیر ملکی چینل کو دئیے گئے انٹرویو میں شہناز شیخ نے کہا کہ انہوں نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو باضابطہ طور پر مطلع کر دیا ہے کہ وہ اب ہیڈ کوچ کے عہدے پر فائز رہنا نہیں چاہتے تاہم وہ قومی ہاکی کی بہتری کے لیے فیڈریشن کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔(جاری ہے)
شہناز شیخ نے کہا کہ اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستانی ٹیم کی ناکامی غیرمتوقع ہے کیونکہ ٹیم نے ایشیئن گیمز اور چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل کھیلے تھے۔
انھوں نے کہا کہ اس مایوس کن کارکردگی کی وجہ فارورڈز کا گول کرنے کے کئی مواقع ضائع کرنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ’فارورڈز نے تقریباً 60 مواقع ضائع کیے اور جب گول کرنے کے مواقع ضائع کیے جاتے ہیں تو دفاع پر بہت دباؤ آجاتا ہے اور وہ غلطیاں کرنے لگتا ہے ۔شہناز شیخ نے کہا کہ اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کے لیے ٹیم کو تیاری کے لیے جو سہولتیں چاہیے تھیں وہ نہیں ملیں جس کی وجہ فیڈریشن کی خراب مالی حالت تھی۔ان کے مطابق ٹیم کی تیاریوں کو اس وقت دھچکہ پہنچا جب نصیر بندہ سٹیڈیم کی خراب ٹرف پر متعدد کھلاڑی زخمی ہوئے اور ہمیں کیمپ ختم کرنا پڑا۔شہناز شیخ نے کہا کہ انھوں نے فیڈریشن سے کہا تھا کہ ٹیم کو کوالیفائنگ راؤنڈ سے تین ہفتے پہلے بیلجیئم بھیجا جائے لیکن ٹیم ایونٹ شروع ہونے سے صرف چار دن پہلے وہاں پہنچی۔شہناز شیخ نے کوچنگ اسٹاف سے ناصر علی اور سمیر حسین کو ہٹا کر دانش کلیم کو شامل کیے جانے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وہ دونوں بھی اسسٹنٹ کی حیثیت سے ان کی صرف مدد کرتے تھے اور دانش کلیم نے بھی یہی کیا۔ان کے مطابق اس تبدیلی سے انھیں کوئی خاص فرق نہیں پڑا اور اس تبدیلی کا تعلق بھی فیڈریشن کی مالی مشکلات سے تھا۔انھوں نے کہا کہ کھلاڑی اور کوچ آٹھ ماہ سے مالی مشکلات کا شکار ہیں اور وہ خود ڈیڑھ سال سے بغیر پیسے کے کام کر رہے ہیں۔آسٹریلیا میں ڈیلی الاؤنس کا نصف ملا جبکہ کوریا میں ایک پیسہ بھی ڈیلی الاؤنس کی مد میں نہیں دیا گیا۔شہناز شیخ کا کہنا تھا کہ وہ قومی ہاکی کی بہتری کے خیال سے فیڈریشن میں شامل ہوئے تھے لیکن اصلاح الدین اور انھوں نے کبھی یہ دعوی نہیں کیا تھا کہ وہ چند ماہ میں ہی ٹیم کو بلندی پر لے جائیں گے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
-
انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل مڈل اوورز میں پاکستان کے سکورنگ ریٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.