پی ٹی وی کی " شب وجد"ٹرانسمیشن ناظرین میں بے حد مقبول

پیر 6 جولائی 2015 21:25

پی ٹی وی کی " شب وجد"ٹرانسمیشن ناظرین میں بے حد مقبول

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) پاکستان ٹیلیویژن سے پیش کی جانے والی " شب وجد"ٹرانسمیشن کو ناظرین میں بے حد پسندکیاجارہاہے اورملک کے مقتدرحلقوں اور مختلف طبقات کی جانب سے پزیرائی کا سلسلہ جاری ہے، شب وجد کی نشریات روزانہ قومی چینل سے رات دس بجے سے رات ایک بجے تک پیش کی جارہی ہیں جس کے میزبان ڈاکٹربلند اقبال اور ڈاکٹرہمامیر ہیں اور پروڈیوسر عالیہ احمدجبکہ ایسوسی ایٹ پروڈیوسر بلال نقوی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر شاہزیب خان، رفیع الدین، محسن جاوید، پروجیکٹ ہیڈ شاکر عذیر، ایگزیکٹیوپروگرام مینیجر عطاء اللہ بلوچ، ایف ایم گلزار، مارکیٹنگ اینڈ کمرشل آفیسر امین مختار اور ڈی اوپی آفتاب ہیں۔

شب وجد کا اسکرپٹ شبیر ابوطالب لکھ رہے ہیں جبکہ سیگمنٹ چراغ معرفت کی میزبانی بھی شبیر ابوطالب ہی کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹرانسمیشن میں جویریہ سلیم اور مکرم اپنی خوبصورت اور دل آویز آوازمیں قصیدہ بردہ شریف اور حمد باری تعالیٰ وعارفانہ کلام معروف گلوکار نعیم عباس روفی، طفیل سنجرانی، الماس اختر، امبر مہک، ذوالفقاراور مظہر علی، بشریٰ بلال ، محمدعلی، حوریہ رفیق، الحاج صدیق اسمٰعیل، شہنیلا علی، الحاج اویس رضا قادری، فائزہ کامران، اور مددعلی پیش کررہے ہیں۔

پی ٹی وی کی شب وجد ٹرانسمیشن میں علامہ کوکب نورانی، علامہ اکبردرس، مفتی منیب الرحمٰن، ثروت عسکری، مفتی اسھٰق مدنی، اور شائستہ زیدی سمیت مختلف اسکالرزاور علماء کرام ناظرین کو دینی معلومات فراہم کررہے ہیں جن سے ناظرین کو دین سے متعلق مفید معلومات حاصل ہورہی ہیں۔جبکہ شب وجد کے مختلف پروگراموں میں معروف اداکار ساجد حسن، عدنان شاہ ٹیپو، عدنان جیلانی، فہیم عباس، اسلم شیخ، فرحان علی آغا، ندیم جعفری، بہروزسبزواری، ٹیپوشریف، شہزادرضا، انوراقبال، ایازاحمدبخش اور ایازخان سمیت مقبول اداکار شرکت کرچکے ہیں جبکہ مختلف دانشور اور ماہرین بھی ناظرین کو مختلف موضوعات پر اپنی رائے سے آگاہ کررہے ہیں جن میں پروفیسرانواراحمدزئی، پیرزادہ قاسم، شاہدہ جمیل، ڈاکٹرریحان راٹھور، رضوان صدیقی اورحاجی حنیف کے نام شامل ہیں۔

اس لحاظ سے شب وجد ٹرانسمیشن نے خاص مقبولیت حاصل کرلی ہے اور اس ٹرانسمیشن کو چہارسوبے حد سراہاجارہاہے، خصوصاً ڈاکٹربلند اقبال اور ڈاکٹرہمامیر کی میزبانی قصیدہ بردہ شریف، حمدونعت اور عارفانہ کلاموں نے شب وجد کی مقبولیت میں چارچاند لگادیئے ہیں۔شبیر ابوطالب چراغ معرفت کو بہترین اندازمیں لے چل رہے ہیں جن کے ناظرین میں بھی اضافہ ہورہاہے ۔