Live Updates

ڈی جے بٹ کو منظور شدہ تمام اخراجات ادا کر دیئے ، اسے کبھی نہیں کہا کہ پیسے نہیں دیں گے، افتخار چوہدری کا نام جوڈیشل کمیشن میں جان بوجھ کر نہیں لیا، پنجاب میں آر اوز کے کہنے پر ایکسٹرا بیلٹ پیپرز چھاپے گئے، 35پنکچرز کا بیان ذرائع سے دیا تھا، اس پر ابھی بھی قائم ہوں

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو

پیر 6 جولائی 2015 22:56

ڈی جے بٹ کو منظور شدہ تمام اخراجات ادا کر دیئے ، اسے کبھی نہیں کہا کہ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ڈی جے بٹ کو منظور شدہ تمام اخراجات ادا کر دیئے ہیں، اسے کبھی نہیں کہا کہ پیسے نہیں دیں گے، افتخار چوہدری کا نام جوڈیشل کمیشن میں جان بوجھ کر نہیں لیا، پنجاب میں آر اوز کے کہنے پر ایکسٹرا بیلٹ پیپرز چھاپے گئے، 35پنکچرز کا بیان ذرائع سے دیا تھا اس پر ابھی بھی قائم ہوں۔

وہ پیر کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے۔ عمران خان نے کہا کہ ڈی جے بٹ کو منظور شدہ تمام اخراجات ادا کر دیئے ہیں اور نا منظور شدہ بھی مل بیٹھ کر طے کرنے کو تیار ہیں، ہم نے تو ڈی جے بٹ کوکبھی نہیں کہا کہ پیسے نہیں دیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ 35پنکچرز کا بیان ذرائع سے دیا تھا ، ڈاکٹر اعجاز اور مرتضیٰ پویا نے 35پنکچرز والی بات کی، میں اس بات پر ابھی بھی قائم ہوں، دھاندلی سے متعلق اپنے تمام الزامات پر بھی قائم ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دھاندلی کا سارا کھیل پنجاب میں کھیلا گیا ہے، پنجاب میں آر اوز کے کہنے پر ایکسٹرا بیلٹ پیپرز چھاپے گئے،149حلقوں میں 5فیصد سے زائد بیلٹ پیپرز چھاپے گئے، الیکشن کمیشن کی کتاب میں بھی لکھا ہے کہ 3سے 4فیصد ایکسٹرا بیلٹ پیپرز پرنٹ نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے الزامات کا ذکرجوڈیشل کمیشن میں نہیں ہوا اور میں نے افتخار چوہدری کا نام جوڈیشل کمیشن میں جان بوجھ کر نہیں لیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات