آصفہ بھٹو نے اپنی شادی کے حوالے سے زیر گردش خبروں کی تردید کردی

muhammad ali محمد علی پیر 6 جولائی 2015 23:10

آصفہ بھٹو نے اپنی شادی کے حوالے سے زیر گردش خبروں کی تردید کردی
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 6 جولائی 2015 ء) آصفہ بھٹو نے اپنی شادی کے حوالے سے زیر گردش خبروں کی تردید کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری کی بیٹی آصفہ بھٹو نے اپنی شادی کے حوالے سے زیر گردش خبروں کی تردید کردی ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں آصفہ بھٹو کا اپنی شادی کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایسی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔