بینک ٹرانزیکشنز پر ٹیکس ، پنجاب کے تاجروں کا ہڑتال کا اعلان
منگل 7 جولائی 2015 11:21
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7جولائی2015ء) بینک ٹرانزیکشنز پر ود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے خلاف ملک بھر کی تاجر برادری سراپا احتجاج بن گئی۔ کراچی میں تاجر اتحاد نے ایک اجلاس کے دوران منگل کے روز ہڑتال کا فیصلہ موخر کر دیا تاہم احتجاج کیا جائے گا۔ پریس کلب کے باہر مظاہرہ بھی ہو گا۔ تاجروں نے دھمکی کی دی کہ اگر وفاقی حکومت نے فیصلہ واپس نہ لیا تو بینکوں سے سارا پیسہ نکال لیں گے۔
لاہور کے تاجر ٹیکس کے خلاف آج ہڑتال کریں گے۔(جاری ہے)
تاجروں کا کہنا ہے کہ نیا ٹیکس جبر ہے، عوام کے ساتھ ساتھ بینکاری کے شعبے کو بھی نقصان پہنچے گا۔ ادھر فیصل آباد میں بھی شٹر ڈاؤن کی کال دے دی گئی ہے۔ مختلف تنظیموں نے ریلیوں کا اعلان بھی کیا ہے۔ گوجرانولہ میں بھی تمام مارکیٹیں بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ سرگودھا کے تاجروں نے بھی شٹر ڈاؤن کی حمایت کرتے ہوئے آٹھ جولائی کو کاروبار بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب ملتان میں تاجروں نے ریجنل ٹیکس آفس کے سامنے مظاہرہ کیا۔ شرکا کا کہنا تھا کہ نئے ٹیکس کا نفاذ ظلم ہے کسی بھی طور پر قبول نہیں کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہتھیارکنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنیٰ دے چکے ہیں، پاکستان
-
بتاؤ بلوچستان اسمبلی 80ارب روپے میں خریدی یا 100ارب روپے میں خریدی گئی؟
-
اطلاعات ہیں کہ آراوز سے بلینک فارم 45پر دستخط لے لئے گئے ہیں
-
وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
-
بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ فائزعیسی کے نام خط
-
ایک باپردہ گھریلو خاتون کو بیگناہ پابند سلاسل رکھا گیا ہے
-
ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان کا امریکی اقدام پر ردعمل
-
دبئی میں سیلابی صورتحال کی وجہ مصنوعی بارش؟
-
ماہانہ 20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہو گئی
-
پاکستان آئی ایم ایف کے طویل بیل آؤٹ پروگرام کا خواہاں ہے، وزیرخزانہ
-
عدالت کے حکم پر بشریٰ بی بی کا نجی اسپتال میں میڈیکل چیک اپ
-
پی آئی آے کے شیئر ہولڈرز کی اکثریت نے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے حق میں فیصلہ سنا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.