بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان فیصلہ کن ون ڈے کل کھیلا جائے گا

منگل 7 جولائی 2015 11:57

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان فیصلہ کن ون ڈے کل کھیلا جائے گا

بنگلور۔ 07 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) بھارت اور نیوزی لینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچواں اور فیصلہ کن ون ڈے میچ کل بدھ کو بنگلور میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 2-2 سے برابر ہے۔

(جاری ہے)

فیصلہ کن میچ میں دلچسپ مقابلے کے توقع ہے۔ سیریز کے پہلے ون ڈے میں بھارت نے 17 رنز سے فتح حاصل کی، اگلے دونوں ون ڈے مہمان ٹیم نیوزی لینڈ نے بالترتیب 3 اور 6 وکٹ سے جیت کر سیریز میں برتری حاصل کر لی تاہم چوتھے ون ڈے میں بھارتی ٹیم نے شاندار کم بیک کیا اور 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے سیریز برابر کر دی۔