کارلی لیوڈ ورلڈ کپ فٹبال فائنل میں ہیٹرک کرنیوالی پہلی خاتون بن گئی

منگل 7 جولائی 2015 13:44

کارلی لیوڈ ورلڈ کپ فٹبال فائنل میں ہیٹرک کرنیوالی پہلی خاتون بن گئی

وینکور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء)کارلی لیوڈ ورلڈ کپ فائنل میں ہیٹرک کرنیوالی پہلی خاتون بن گئی ہیں جیسا کہ انہوں نے گزشتہ روز دفاعی چیمپئن جاپان کے خلاف امریکہ کو 5-2سے زبردست کامیابی دلائی ہے ۔1991ء اور 1999ء کی فاتح ٹیم امریکہ تین مرتبہ یہ تاج اپنے سر پر سجانے والا پہلا ملک بن گیا ہے اور 2011ء کے فائنل میں پنالٹیز پر جاپان سے اپنی شکست کا بدلہ لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

32سالہ لیوڈ نے وینکور کے بی سی پیلس سٹیڈیم میچ آغاز کے صرف تین منٹ بعد پہلا گول داغا اوراس کے دو منٹ بعد ہی دوسراگول کردیا اور ان کا تیسرا گول 16ویں منٹ میں سامنے آیا ۔لاؤرنٹ ہیلی (14) اور توبن ہیتھ(54) نے بھی سٹارز اینڈ سٹرپز کیلئے گیند کو جال میں پہنچایا ، یوکی اوگیمی نے 27ویں منٹ میں ایشیئن چیمپئنز کے لئے گول کیا اور ان کا دوسرا گول 52ویں منٹ میں امریکی دفاعی کھلاڑی جولی جانسن کی طرف سے اپنی ہی ٹیم کے خلاف گول کی بدولت سامنے آیا ۔دونوں ٹیموں کے درمیان بڑی چیمپئن شپ میں یہ تیسری مرتبہ آمنا سامنا تھا، امریکیوں نے 2012ء میں جاپان کے خلاف اولمپک گولڈ میڈل کے لئے کامیابی حاصل کی تھی جب لیوڈ نے 2-1سے کامیابی والے میچ میں دونوں گول کئے تھے۔