ہالی ووڈ کے معروف فلمساز جیری وائن ٹرائب کا 77برس کی عمر انتقال

منگل 7 جولائی 2015 14:59

ہالی ووڈ کے معروف فلمساز جیری وائن ٹرائب کا 77برس کی عمر انتقال

کیلیفورنیا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) ہالی وود کے معروف فلمساز جیری وائن ٹرائب 77برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ فلمسازی میں آنے سے پہلے ایلوس پریسلے اور فرینک سنتارا کے ٹوور پروموٹر کے طور پر کام کیا کرتے تھے۔ان کا انتقال پیر کے دن کیلیفورنیا کے علاقے پام سپرنگز میں ہوا۔ وہ دی کراٹے کڈ، نیش ویلی اور اوشن الیون جیسی شہرہ آفاق فلموں کے پروڈیوسر تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے کیرئر کا آغاز موسیقی کے شعبے سے کیا۔ وہ نیل ڈائمنڈ اور ڈولی پارٹن کے مینجر بھی رہے اور فلم پروڈکشن کے شعبے میں آنے کے بعد انہوں نے مختصر عرصے کیلئے یونائٹڈ آرٹسٹس کو چلایا پھر اپنی پروڈکشن کمپنی وائنٹرائب اینٹرٹینمنٹ گروپ شروع کی جس میں ناکامی کے بعد وارنر برادرز کے پروڈکشن ہاوٴس میں چلے گئے۔انہوں نے 1964ء میں گلوکارہ جین مورگن سے شادی کی لیکن پچھلے بیس سال سے اپنی گرل فرینڈ سوسن ایکنز کے ساتھ مقیم تھے، ان کے چار بچے ہیں۔