ٹوئٹر پر شاہ رخ خان کے مداحوں کی تعداد ایک کروڑ 40 لاکھ سے تجاوز کر گئی

منگل 7 جولائی 2015 15:59

ٹوئٹر پر شاہ رخ خان کے مداحوں کی تعداد ایک کروڑ 40 لاکھ سے تجاوز کر گئی

ممبئی ۔ 07 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) بالی ووڈ سٹار شاہ رخ خان کے ٹوئٹر پر مداحوں کی تعداد ایک کروڑ 40 لاکھ سے تجاوز کر گئی، ان کا شمار بالی ووڈ کے ایسے اداکار وں میں ہوتا ہے جو باقاعدگی سے سوشل میڈیا پر موجود رہتے ہیں اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ان کے مداحوں کی تعداد لاکھوں ہے۔

(جاری ہے)

شاہ رخ خان نے اپنے کیریئر کا آغاز تھیٹر اور ٹی وی سیریل سے کیا۔ دل آشنا ہے، دیانہ، ڈر، بازی گر، انجام، دل والے دلہنیا لے جائیں گے، دل تو پاگل ہے، کچھ کچھ ہوتا ہے، محبتیں، دیو داس، چلتے چلتے، میں ہوں ناں، اوم شانتی اوم، جب تک ہے جاں اور دیگر ہٹ فلموں میں ان کی اداکاری کو بے حد پسند کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :